• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو سبزی منڈی، ڈاکو پیٹرول پمپ مالک کو گولی مار کر 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سپر ہائی نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے مسلح ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے مالک کو گولی مار کر 75لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے مالک کی گاڑی کو روک کر 75لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کی ٹانگ پر گولی ماردی ، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان کو سفید کار کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔اسلحے کے زور پر ملزمان نے گاڑی کو روکا، ایک ملزم نے گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لٹا دی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیٹرول پمپ کے مالک کو ٹانگ پر گولی مار دی، جاتے جاتے گاڑی کے پیچھے کھڑےدونوں ملزمان گاڑی کے پچھلے ٹائر پر مسلسل گولیاں چلاتے رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی سے 75 لاکھ روپے نکالے اور پیدل سپر ہائی وے پر بھاگے، جائے وقوع پر موجود شہری سے ملزمان نے موٹر سائیکل چھینی اور اس پر فرار ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید