• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا میں توانائی بحران سے عالمی قلت اور معاشی دباؤ میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا میں توانائی بحران سے عالمی قلت اور معاشی دباؤ میں اضافہ، ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ قرار ، غربت اور بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، تیل و گیس کی کمی سےعالمی معیشتیں دباؤ میں،پروازیں، صنعتیں اور تجارت شدید متاثرہیں ۔توانائی کی سپلائی میں خلل جاری رہا تو یہ بحران ایشیا سے نکل کر پوری دنیا تک پھیل سکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کے توانائی راستوں میں رکاوٹ نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایشیا پیسفک خطہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں تیل اور گیس کی کمی نے ٹرانسپورٹ، صنعت، خوراک کی سپلائی اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید