• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں زلزلے سے اموات 46 ہو گئیں، 17 افراد لاپتہ

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

فلپائن میں 8 جون کو آنے والے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 46 ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 450 سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے 7 لاکھ 22 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل شہر جنرل سانٹوس کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی تاہم بعد میں اسے بڑھا دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید