• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے مقامی انتخابات میں لیڈز سٹی کونسل میں بڑی سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں لیبر پارٹی مجموعی اکثریت برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔ تازہ نتائج کے مطابق لیبر کے پاس اب 99 میں سے 48 نشستیں رہ گئی ہیں جبکہ کونسل پر مکمل کنٹرول کے لیے 50 نشستیں درکار تھیں۔

اگرچہ لیبر اب بھی کونسل کی سب سے بڑی جماعت ہے، تاہم نتائج نے پارٹی قیادت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ لیڈز سٹی کونسل کے رہنما جیمز لیوس نے نتائج کو پارٹی کے لیے’’انتہائی مشکل دن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رجحان پورے ملک میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کونسل میں موجودہ جماعتی پوزیشن کے مطابق کنزرویٹو پارٹی 14، گرین پارٹی 11، ریفارم یو کے 10، آزاد امیدوار اور دیگر 10 جبکہ لب ڈیموکریٹس 6 نشستوں کے ساتھ موجود ہیں۔

انتخابات میں کئی اہم شخصیات بھی اپنی نشستیں ہار گئیں، جن میں سابق نائب رہنما جوناتھن پرائر شامل ہیں۔ انہیں ہائیڈ پارک اور ہیڈنگلے وارڈ میں گرین پارٹی کے امیدوار نے شکست دی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نتائج برطانیہ کی مقامی سیاست میں بدلتے ہوئے عوامی رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید