• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایران و امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار قابلِ تحسین ہے: ناصر چوہان

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

یورپی دارالحکومت برسلز کے کمیونٹی رہنما ناصر چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جس طرح دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

برسلز میں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات خاصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اس موضوع پر بھرپور گفتگو ہو رہی ہے اور اوورسیز پاکستانی اس عمل کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے کمیونٹی رہنما ناصر چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس کاوش سے ناصرف خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ پاکستان کا عالمی تشخص بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت عالمی برادری بھی ان سفارتی کوششوں کو سراہ رہی ہے، اس وقت عالمی صورتِ حال نہایت حساس ہے۔

ناصر چوہان کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں پاکستان ایک ذمے دار اور امن پسند ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں نے کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید