بارسلونا میں 9 مئی 2026 کو جشنِ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کے حوالے سے ایک تاریخی اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں اوور سیز پاکستانیوں، کشمیری برادری اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
شرکاء پاکستان اور کشمیر کے بڑے بڑے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی بھی قد آور تصاویر نمایاں تھیں۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 2025 میں بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 8 رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے اور پاکستان نیوی نے اپنی شاندار حکمتِ عملی کے ذریعے دشمن کے جہازوں کو ہزاروں میل دور رکھا۔