• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال و اٹلی کا یورپی یونین کے متنازع سرحدی چیکنگ کے نظام کی معطلی سے انکار

—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

پرتگال اور اٹلی نے یورپی یونین کے متنازع سرحدی چیکنگ کے نظام کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی باشندے دونوں ممالک سے انکار کے بعد ایئر پورٹس پر گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق باور کیا جا رہا تھا کہ یونان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پرتگال اور اٹلی نئے انٹری ایگزٹ سسٹم، جسے ’ای ای ایس‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے، اس سسٹم کے متنازع قوانین کا نفاذ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لیے معطل کر دیں گے۔

 اس نظام کے تحت تمام غیر یورپی یونین کے مسافروں سے چہرے کی اسکیننگ کروانے، فنگر پرنٹس جمع کروانے اور سرحدی کراسنگ پر خصوصی کیوسک کا دورہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتِ حال کے باعث جیٹ ایندھن میں کمی کی وجہ سے لاتعداد پروازیں منسوخ اور کرایہ جات میں ہوشربا اضافے سے مسافر سخت پریشان ہیں اور اب چھٹیاں گزارنے کے لیے جانے والے مسافروں کو نئی سرحدی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید