• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا

راولپنڈی (حافظ وسیم/ اختر سٹاف رپورٹر) عمران کی بہنوں نے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ایک اور دھرنادیا، اس موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،عمران کو غیر قانونی قید رکھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کادن تھا جس کے لئے ان کی بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان ،نورین خان ،بیرسٹر گوہر ،ڈاکٹر بابر اعوان ،انتظار حسین پنچوتھا،نیاز اللہ نیازی ،سیمابیہ طاہر اور دیگر رہنما اڈیالہ روڈ پہنچے پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا،ملاقات کاوقت ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں نے چند پارٹی کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیا جو رات پونے دس بجے تک جاری رہا جس کے بعد علیمہ خان اسلام آباد اور ان کی بہنیں لاہور روانہ ہوگئیں ،اس سے قبل اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اگر حکومت روکتی ہے تو یہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید