کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں نئی نسل کیلئے سگریٹ خریدنے پر پابندی، تاریخی قانون منظور، 2009کے بعد پیدا افراد کبھی سگریٹ نہیں خرید سکیں گے، قانونی عمر 2027 سے ہر برس ایک سال بڑھے گی۔ویپنگ پر بھی قدغنیں، ،حکومت کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد سگریٹ سے بچیں گے، طبی ماہرین خوش، صنعت کارو دکاندار تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ایک تاریخی قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی نسل کو زندگی بھر سگریٹ یا تمباکو مصنوعات خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئے قانون کے مطابق 2027 سے سگریٹ خریدنے کی قانونی عمر ہر سال ایک سال بڑھتی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ 17 سال یا اس سے کم عمر افراد کبھی قانونی طور پر سگریٹ نہیں خرید سکیں گے۔