اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 4، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 جبکہ سیالکوٹ سے ایک پرواز روانہ۔ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن 2026 تیزی کے ساتھ جاری ہے اور عازمینِ حج کی روانگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اب تک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری سکیم کے عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ترجمان وزارتِ مذہبی امورنے بتایا کہ فلائٹ شیڈول کے تحت منگل کے روزمزید 13 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 510 عازمین حجازِ مقدس کے لیے روانہ ہوئے۔