• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوزوکی کمپنی لمیٹڈ نے تھائی لینڈ کو برآمد شروع کردی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوزوکی کمپنی لمیٹڈ نے تھائی لینڈ کو برآمد شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نےسوزوکی کلٹس کے باڈی پارٹس کی تھائی لینڈ میں برآمد شروع ہوگئی ہے یہ مارکیٹ میں اس طرح کی پہلی ایکسپورٹ ہے۔یہ پیش رفت پاکستان کی صنعتی برآمدات میں پاک سوزوکی کے بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔اس موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا ،سینئر مینجمنٹ اور تکنیکی ٹیموں نے شرکت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید