• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند ایئر لائن ڈومیسٹک آپریشن شروع کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ برس اپنا فضائی آپریشن معطل کرنے والی ایئر لائن (سیرین ایئر) نے دوبارہ اپنا ڈومیسٹک فضائی آپریشن شروع کرنے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ اسٹینڈرڈ کو بھیجے گئے مراسلے میں ایئر لائن نے تحریر کیا ہے کہ انتظامیہ نے چین سے E190 طیارے ڈرائی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ان طیاروں کو غیر ملکی کریو آپریٹ کرے گا اور بعد میں سیرین ایئر کا عملہ ٹریننگ کے بعد شامل ہو جائے گا۔ SECP کی مطلوبہ شرائط پر بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید