• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں پولیس آفیسر کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر پر گولی چلادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں پولیس آفیسر کے بیٹے نے ایف بی آرانسپکٹرپر گولی چلادی جس کے باعث ایف بی آر انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 9 اسلامک چیمبرکے قریب بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعے میں ایف بی آرانسپکٹر شاہ میر خان لاشاری ولد غلام رسول لاشاری زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی ایف بی آر آفیسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے پرپیش آیا تھا جھگڑے کے دوران آغا شہیرنامی ملزم نے فائرنگ کی جس سے ایف بی آرانسپکٹرشاہ میرخان لاشاری کوپیٹ اورٹانگوں پرتین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم آغا شہیرموقع پر سے فرار ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید