کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی اور گرانی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے،جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حکومت کی جانب سے بسوں اور دیگر پبلک گاڑیوں کو حکومت کی جانب سے مالی معاونت کے باوجود کرایوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے، صوبائی حکومتیں اس کا نوٹس لیں۔ خود ساختہ قیمتوں میں اضافے کو قابو کرنے میں صوبائی حکومتیں بے بس ہوگئی ہیں۔