کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے نجی اسکولوں میں فیسوں کی وصولی کے حوالے سے اہم سرکلر جاری کرتے ہوئے واضح ہدایات دی ہیں کہ اپریل 2026 میں میٹرک امتحانات دینے والے طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کی جائے۔22 اپریل 2026 کو جاری ہونے والے اس سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی 2026 کے فیصلوں کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کا آغاز یکم اپریل 2025 سے ہوچکا ہے جبکہ جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 10 اپریل 2026 سے شروع ہوچکے ہیں۔