• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران معاہدہ، چند روز میں، پاکستان سرخرو ہوگا، جنرل (ر)عبدالقیوم

راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدہ بھی ہو گا اور پاکستان سرخرو ہو گا ، ہمیں پوری امید ہے، چند روز میں اچھی خبریں ملیں گی ، امن پوری دنیا کی ضرورت ہے، ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے سوچا تھا کہ حملے کے بعد ایران فوری طور پر سرنڈر کر دے گا۔
ملک بھر سے سے مزید