• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی فش ہاربر پر فشریز اور ایکواکلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کورنگی فش ہاربر پر فشریز اور ایکواکلچر ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد فشریز شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا ہے۔ جمعرات کے روزیک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورنگی فش ہاربر اتھارٹی میں 10 ایکڑ رقبے پر قائم ہونے والا فشریز و ایکواکلچر تحقیقی اور تربیتی مرکز فشریز سیکٹر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جو بے پناہ صلاحیت کے باوجود اس وقت مجموعی قومی پیداوار میں 0.5 فیصد سے بھی کم حصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ منصوبہ چھوٹا محسوس ہو سکتا ہے، تاہم یہ بلیو اکانومی میں تیز رفتار ترقی کے لیے محرک ثابت ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید