• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بیان فرسٹریشن کا اظہار ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں شاہزیب خانزادہ، سہیل وڑائچ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان فرسٹریشن کا اظہار ہے۔ ایران میں بالغ نظر قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ ٹرمپ سے عقلمندی یا رحم کی توقع نہیں۔ وہ صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نےکہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ سے نکلنا تو چاہ رہے ہیں لیکن جو ان کا جذبہ ہے وہ وہ ایک سپر پاور ملک کے سپر پاور صدر جیسا نہیں ہے گزشتہ روز سیز فائر کا اعلان کرنے کے بعد انہوں نے کوئی دھمکی دی نہیں تھی اور نظر یہ آرہا تھا کہ شاید دونوں جانب سے معاملات کو مذاکرات کی میز پر لایا جارہا ہے لیکن وہ عادت سے مجبور یعنی وہ چاہتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کریں لیکن دوسرا کوئی کچھ نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی جو نظر آرہا ہے وہ یہ کہ اب دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون کس کے زیادہ جہازوں پر قبضہ کرتا ہے صدر ٹرمپ کا مذکورہ بیان فرسٹریشن کا اظہار ہے۔
ملک بھر سے سے مزید