کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کو جرمنی میں تضحیک کا سامنا، جرمنی کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں ان پر سرخ مائع پھینک دیاگیا جو ان کے چہرے کے بجائے گردن اور کندھے پر گرا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رضا پہلویایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنے اور کچھ سیاسی شخصیات اور ایرانیوں سے ملاقات کے لئے جرمنی پہنچے تھے۔جرمنی کے شہر برلن میں جیسے ہیوہ پریس کانفرنس ہالسے باہر نکلےان پر سرخ مائع پھینکا گیاجس پر ان کی سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں حصار میں لے لیا۔