• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کا تحفظ آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے، سیکرٹری جنگلات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عمران گچکی نے کہا ہے کہ ماحول کا تحفظ آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہےبلوچستان کے وسیع قدرتی مناظر، منفرد جنگلات اور متنوع جنگلی حیات صوبے کا فخر ہیں یہ باتیں انہوں نےیومِ ارض کے عالمی موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ صرف حکومتی اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے ہر شہری کے فعال کردار اور تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع قدرتی مناظر، منفرد جنگلات اور متنوع جنگلی حیات نہ صرف صوبے کا فخر ہیں بلکہ یہ عوام کا قیمتی اثاثہ ہیں،سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نے کہا کہ اگر ہم آج اپنی زمین اور قدرتی وسائل کی حفاظت کریں گے تو ہی ہم ایک محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت دے سکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یومِ ارض کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کریں کہ وہ اپنے قدرتی ورثے کی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید