• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن نہایت ضروری ہے:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی زیر صدارت ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے نمائندگان اور مختلف پرائیوٹ کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے لینڈ ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا گیا۔ شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے نہ صرف ریکارڈ کی حفاظت ممکن ہوگی بلکہ عوام کو شفاف اور تیز تر سروسز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے بدعنوانی کے خاتمے اور ریکارڈ تک آسان رسائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید