کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ امریکہ و ایران کے مذاکرات کامیاب ہوں ، گو کہ جنگ بندی کا سہرا پاکستان اپنے سر سجا چکا ہے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کی پذیرائی بھی مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہوگاپاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی و صف اول کے نشریاتی اداروں کی شہ سرخیوں و تبصروں سے جو شہرت و عالمی توجہ ملی ہے وہ انتہائی اہم ہےپاکستانیوں کو فریقین کے رویوں کے باعث مذاکرات کی کامیابی و تعطل جنگ کے خاتمے یا جنگ بندی کے اثرات سے قطع نظر 256 ممالک میں اپنی حیثیت ممتاز و منفرد ہونے پر فخر کرنا چاہیئےفیلڈ مارشل عاصم منیر کی خود اعتمادی اور ان پر فریقین کے بھروسہ نے ملک کیلئے ایک اعلیٰ مقام و مرتبہ رقم کیا ہے جس سے 25 کروڑ پاکستانیوں کےسر فخر سے بلند ہوئےہیں۔