کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان نے خواتین کے امتحانی مراکز میں مرد افسران کے داخلے پرپاپندی عائد کردی خواتین مراکز کی نگرانی صرف مجاز خواتین عملہ کرے گاجاری اعلامیے کے مطابق طالبات کے امتحانی مراکز میں کسی بھی صورت مرد افسران یا مانیٹرنگ کمیٹی کے مرد ارکان کو داخلے یا معائنے کی اجازت نہیں ہوگیحکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین امتحانی مراکز کی نگرانی صرف مجاز خواتین عملہ ہی انجام دے گا محکمہ کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور چیئرمین بی بی آئی ایس ای کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیںاعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اس سرکلر پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں تاکہ امتحانی نظام کو شفاف، منظم اور باوقار انداز میں مکمل کیا جا سکے۔