کوئٹہ (پ ر) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار احمد سعید کی والدہ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 56000 روپے ادا کروا دیے گئے۔درخواست گزار احمد سعید نے بتایا کہ ان کی والدہ کو ہر ماہ باقاعدگی سے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جاتی تھی لیکن عرصہ 6 ماہ سے بغیر کسی وجہ کے یہ ادائیگی روک دی گئی ہے۔جس کی دوبارہ بحالی کے لیے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی والدہ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی ادائیگی فوری کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی والدہ کا بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 56000 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔