• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے سابقہ نظام کے تحت تاریخِ اجراء یا تجدید سے قطع نظر ہر لائسنس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھیجس کے باعث بڑی تعداد میں شہری ایک ہی وقت میں تجدید کے لیے درخواستیں جمع کرواتے تھےاس صورتحال کے نتیجے میں نہ صرف رش بڑھ جاتا تھا بلکہ تاخیر سے درخواست دینے والے شہریوں کو لائسنس کی بروقت تجدید میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا اور وہ مکمل پانچ سالہ مدت سے فائدہ حاصل نہیں کر پاتے تھے نادرا کے نئے نظام کے تحت اب اسلحہ لائسنس تاریخِ اجراء یا تجدید کے بعد مکمل پانچ سال تک مؤثر رہے گاجس سے شہری بغیر کسی رکاوٹ کے پوری میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کوئٹہ سے مزید