کوئٹہ( پ ر) اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام آن لائن توسیعی خطبات کے نئے سلسلے کا آغاز کردیاگیا ہے جس کا مقصد ادبی مکالمے کو فروغ اور علمی رسائی کو وسعت دینا ہےموجودہ حالات اور حکومتِ پاکستان کی کفایت شعاری پالیسی کے پیشِ نظر یہ خطبات آن لائن منعقد کیے جائیں گےتاکہ ادبی و علمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی ممکن ہو توسیعی خطبات کا یہ سلسلہ پاکستانی ادب کے فروغ اور فکری مباحثے کو تقویت دینے کے لیے بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرےگاجہاں ملک کے چاروں صوبوں سے معزز اورممتاز ادبا اور محققین اپنے خیالات پیش کر سکیں گے یہ توسیعی خطبات ہر پندرہ دن بعد رات آٹھ سےساڑھے9بجے تک منعقد کیے جائیں گےہر نشست کا بر وقت اعلان کیا جائے گاجس میں ایک ممتاز اسکالر یا ادیب صدر ِ مجلس کے طور پر شریک ہوں گےایک مدعو مقرر توسیعی خطبہ پیش کریں گے اور منتظم نشست کی نظامت کریں گے شرکا کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی رکھی جائے گی یہ نشستیں زوم کے ذریعے منعقد کی جائیں گی جبکہ انہیں اکادمی کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا جائے گابعد از نشست اس کی ریکارڈنگ اکادمی کے یو ٹیوب چینل پر بھی دست یاب ہوگی توسیعی خطبات کے اس سلسلے کی پہلی نشست 26 اپریل کو آٹھ بجے شام ہوگی۔