• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی وکیل گرفتار، پولیس نے عدالت سے ریمانڈر حاصل کر لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول لائن پولیس نے جعلی وکیل کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈر حاصل کر لیا پولیس کے مطابق کچہری گیٹ پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل عامر الرحمٰن نے گزشتہ روز ایک شخص کو روکا جس پر اس نے اپنے آپ کو وکیل حاشر ملک ولد فرحان ملک ظاہر کیا اہلکار کے کارڈ طلب کرنے پر اس نے بلوچستان بار کونسل کا کارڈ پیش کیا کارڈ مشکوک ہونے پر اہلکار نے قریب ہی موجود کچلاک بار کے نائب صدر نسیم قریش کو چیک کرایا تاہم کاریکار ڈ مشکوک ہونے پر حاشر ملک کو بلوچستان بار کونسل کے آفس لے جایا گیا جہاں ریکارڈ چیک کرنے پر کارڈ جعلی نکلا جس پر وائس چیئرمین بلوچستان کونسل کی ہدایت پر جعلساز کو پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر ادیا پولیس نے جعلی وکیل کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید