کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونیوالے طلباوطالبات کیلئے ریجنل ٹریننگ سینٹر کیسکومیں ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام منعقد کیاگیا اس موقع پرریجنل ٹریننگ سینٹر (آر ٹی سی)کے پرنسپل انجینئرعارف ساسولی نے اورینٹیشن پروگرام میں شریک طلبا و طالبات کو کیسکوکے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبے میں اِس وقت تمام اضلاع (ماسوائے لسبیلہ) کے 6آپریشن سرکل اور 14آپریشن ڈویژن میں تقریباً سات لاکھ صارفین کو بجلی کی سہولت فراہم کررہی ہےانہوں نے کہاکہ کیسکومیں انٹرن شپ پروگرام کاآغاز ایک خوش آئند اقدام ہے جس میں مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات کو نہ صرف مستقبل کیلئے عملی تربیت دی جارہی ہے بلکہ ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیاجارہاہےانہوں نے اُمیدظاہر کی کہ اس انٹرن شپ پروگرام سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پروفیشنل زندگی میں محنت اور لگن سے کام اور ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔