کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) موسیٰ کالونی سریاب کے مکین مختلف مسائل سے دوچار ،متعلقہ حکام خاموش ،تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے دوسری جانب کچرے کے ڈھیر نالیوں میں پھنس جانے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہےنالیوں کا گندا پانی گلی محلوں میں بہتا رہتا ہےلوگ بالخصوص خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔