کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرارگوادر یونیورسٹی ڈاکٹر دولت خان نے کہاہے کہ ہم قومی سطح پر جن مسائل سے دوچار ہیں اور اخلاقی لحاظ سے جس تنزل کا شکار ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسوۂ رسول ﷺ کو پسِ پشت ڈال دیا ہےسیرتِ طیبہ کو اگر ہم اپنا رہنما بنا لیں تو ہمارے معاشرتی، تمدنی، معاشی، سماجی، اخلاقی، سیاسی تمام مسائل حل ہو جائیں گے یہ باتیں انہوں نے یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ آج ہماری زندگی اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہے ،ہمارے معاشرے سے اچھے خصائل ختم ہوتے جارہے ہیں جو ہمارے اندر نہیںاس گمراہی اور پستی کی ایک بہت بڑی وجہ اپنے دین اور سرورِ کائناتﷺ کی مبارک سیرت سے لاعلمی ہےاس موقع پرکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، مولانا ظریف، اسلم تگرانی،میڈم طیبہ اور ڈاکٹر رابعہ اسلم نے بھی خطاب کیا۔