• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق لانڈھی معین آباد میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ منیر ولد عبدالقیوم جاں بحق اور 50سالہ گل بادشاہ ولد سخی شاہ اور 26سالہ جنید ولد گل بادشاہ زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق مقتول منیر دو بچوں کا باپ اور ڈرائیور تھا، آبائی تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے،مقتول منیر مالک مکان اور زخمی افراد کرایہ دار ہیں فائرنگ کا واقعہ مکان مالک اور کرایہ داروں کے درمیان گھرکے سامنے کچرا جلانے پر پیش آیا، مالک مکان کرایہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے، دریں اثنا بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 34 سالہ بلاول ولد سلیم زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ اپنی ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف میں فائرنگ سے 25 سالہ محمد اریب ولد عابد علی خان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید