• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نےکہا ہے کہ امریکا کو سمندری حدود میں ایران کے ساتھ تصادم کی پالیسی ترک کرکے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال اور جارحانہ حکمت عملی مسائل کا حل نہیں بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کو فروغ دیتی ہے۔اس وقت دنیا ایک نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں معمولی اشتعال بھی بڑے تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔امریکہ اور ایران دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل،بردباری اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید