• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالے میں گرنے اور کام کے دوران دب کر 2 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نالے میں گرنے اور کام کے دوران وزنی چیز گرنے سے دب کر 2 افرادجاں بحق ہو گئے ، مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی سنگل پلیہ کے قریب نجی کمپنی میں کام کے دوران وزنی چیز گر نے سے د ب کر مزدور 22 سالہ محمد علی ولد اکبر احمد جاں بحق ہوگیا، ماڑی پور روڈ پیپلز گراؤنڈ کے قریب نالے میں گر کر 60 سالہ محمد ولد قاسم جاں بحق ہوگیا ،متوفی لیاری آگرہ تاج کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، دریں اثنا سائٹ بی تھانے کی حدود کمپنی کے قریب سے 25 سالہ ، ایم اے جناح روڈ صدر پلازہ کے قریب سے 40 سالہ اور بلدیہ 9 نمبر سے30 سالہ نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں، ملیر کھوکھراپار ایک میں گھر سے 55 سالہ شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی، نیو کراچی سیکٹر 11جی میں روڈ کنارے سے 55 سے 60 سالہ ایک شخص کی لاش ملی، تمام لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس نے سردخانے منتقل کر دیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید