کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ سولر سسٹم پر ٹیکس لگانا حکومت کی واضح بددیانتی اور عوام دشمنی ، فطری اور قدرتی ذرائع پر ٹیکس لگانا عوام کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے،آج سورج کی شعاعوں پر تو کل سانس لینے پر بھی ٹیکس لگایا جاسکتا ہے، حکومت کے پاس ٹیکس لگانے ،قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے ،انھوں نےمزید کہا کہ عوام کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ کل کو عوام ہی بغاوت پر اتر آئے۔