• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات، 60 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں،بورڈ کے شکایتی سیل میں مختلف امتحانی مراکز سے60 امیدواروں کی شکایت درج ہوئی۔ برائٹ چلڈرن اکیڈمی بلاک بی مومن آباد اورنگی ٹاؤن سے اصل امیدوار کی جگہ1امیدوار اور 17 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول یو پی نارتھ کراچی سے 3 امیدوار، نور سیکنڈری اسکول سیکٹر ساڑھے پانچ، کورنگی سے4، العزت اسلامک اسکولنگ سسٹم گلشن نورتیسر ٹاؤن سے 31، طارق بن زیاد سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی نمبر تین سے 2،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول لیاری سے 2امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ،دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی سمیع لوہار نے شاہ فیصل کالونی میں دی اسٹیپ اکیڈمی کا وزٹ کیا جہاں پر بد نظمی، نقل، غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے امتحانی مرکز کو سیل کر دیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے ایکشن لیتے ہوئے دی اسٹیپ اکیڈمی شاہ فیصل کالونی کا امتحانی مرکز تبدیل کر کے دی جناح پبلک سیکنڈری اسکول گرین ٹاؤن میں کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید