• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل بڑھانے کے بجائے حل تلاش کرنا اہم ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہاہے کہ ہر ضلع کے خدوخال، یوسیز اور آبادی کو مدنظر رکھ کر کام کا طریقہ کار، ویسٹ مینجمنٹ آپریشن، باہمی روابط اورتکنیکی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات شہر میں مثبت تبدیلی کے لئے نہایت ضروری ہیں، مسائل بڑھانے کے بجائے مسائل کا حل تلاش کرنااور ان پر عمل کرناکسی بھی معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردارادا کرتے ہیں،وہ جمعہ کو یہاں بورڈ کے ملازمین کی صلاحیت کی تعمیروترقی کے حوالے سے تربیتی ورک شاپ سے خطاب کررے تھے، جس میں پاکستان کی پہلی جدید لینڈ فل سائٹ پرمنظم ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت اورری سائیکل اور اسٹریس مینجمنٹ جیسے موضوعات پرآگاہی دی گئی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید کہا کہ تمام فیلڈ آفیسرز و عملے کو اپنے کام کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید