کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ آج دنیا میں کوئی امریکا کی سننے کو تیار نہیں پھر ہم کیوں امریکا سے ڈکٹیشن لیں ہماری حکومت کو چاہئے کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے مفاد میں فیصلے لے، ایران سے گیس،تیل اور بجلی کے حصول سے پاکستان میں توانائی کا بحران بھی ختم ہو گا اور مہنگائی کا طوفان بھی تھم جائے گا ، پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ اپنے فیصلے ہم خود کریں ہمارے لئے فیصلے آئی ایم ایف لکھ کر نہ دے۔