• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 مئی کا جلسہ ملت جعفریہ کے اتحاد کا مظہر ہوگا، علامہ صادق جعفری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں 3 مئی اتوار کونشتر پارک میں شیعہ تنظیموں کے تحت منعقد ہونے والے جلسے کے انتظامات اور تشہیری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، علامہ صادق جعفری نے کہا کہ 3 مئی کا جلسہ ملت جعفریہ کے اتحاد، بیداری اور مقاومت کے ساتھ وابستگی کا مظہر ہوگا، جس میں شیعہ تنظیموں کے علاوہ دیگر مکاتب فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے کی کامیابی کیلئے شہر بھر میں بھرپور تشہیری مہم جاری رکھی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید