• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویہ بنانے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویہ بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے بھینس کالونی ضلع ملیر میں واقع فیکٹری پر ڈریپ حکام کی موجودگی میں ڈاکٹر سلمان، یونس، کاشف شاہ خان اور امداد شاہ کو گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں مشتبہ ادویہ ، سرنجز، پیکنگ میٹریل، پیکنگ مشین اور مکسچر مشین برآمد کی گئی،ملزمان نے دوران تفتیش جعلی ادویات کی تیاری کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید