• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے حسن نعمان کالونی سہراب گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث "محبوب گینگ " سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد زبیر ولد سلام خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے، علاوہ ازیں سعید آباد پولیس نے حب ریور روڈ صورتی قبرستان کے قریب سے انتہائی مطلوب 4 رکنی ڈکیت گینگ کے مرکزی ملزم عثمان عرف شنکر کو گرفتارکر کے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی،پولیس کے مطابق ملزمان کا گینگ بینک سے کیش لے کر نکلے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید