لاہور(خبرنگار)منکرین ختم نبوت و قادیانیوں کا اسلام سے کوئی رشتہ نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے عظیم قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا عابد حنیف، مولانا خالدمحمود نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد خاتم النّبیینﷺ اللہ کے آخری پیغمبر، آخری نبی اورآخری رسول ہیں اس عقیدہ پرساڑھے چودہ سو سال سے امت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ ؓ نے جام شہادت نوش کیا۔