لاہور (جنرل رپورٹر) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے زیرِ اہتمام آنکھوں کی بیماری گلوکوما سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ پروفیسر محمد ارشد محمود نے کی، جس کا مقصد عوام میں اس خطرناک بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ارشد محمود نے کہا کہ نظر کا بتدریج کم ہونا، آنکھوں میں درد یا بھاری پن اور آنکھوں کا سرخ ہونا گلوکوما کی ابتدائی علامات ہیں۔