• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے میڈیسن کلینک کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے، سیکرٹری سپورٹس

لاہور (نیوزرپورٹر) یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کپیسٹی بلڈنگ پروگرام انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز میں اختتام پذیرہوگیا۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد علی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد علی نے کہاکہ پنجاب میں پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے جو ایک تاریخی اقدام ہوگا،ماسٹر ٹرینرز نے جو تربیت دی ہے اب افسران اور کوچز کی ذمہ داری ہے کہ جو سیکھا ہے اس پر عمل درآمد کرکے فیلڈ میں تبدیلی لائیں۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پاکستان کی پہلی یونیورسٹی آف سپورٹس سائنسز کے قیام پر بھی کام کر رہا ہے، جو سپورٹس کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
لاہور سے مزید