• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے تعاون سے صفائی کے اہداف کا حصول ممکن، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجا ب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹائون ہال میں اجلاس کے دوران لاہور میں اینٹی لٹرنگ کے لئے آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس حوالے سے شہریوں کا فیڈبیک لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین اور وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیل میں صفائی آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے لاہور کی گیٹڈ آبادیوں کو بھی سُتھرا پنجاب کے دائرہ کار میں لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے ساتھ ہی صفائی کے اہداف کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خالی پلاٹوں پر بلاوجہ کُوڑا پھینکنے کی روش کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔
لاہور سے مزید