• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ معطلی کیخلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ خوش آئند، خالد مسعود سندھو

لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ خوش آئند ہے،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کو ہر فورم پر مضبوط و مؤثر آواز بلندکرنی چاہئے،جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لئے مسئلہ کشمیر حل ہونے کا پاکستانی مطالبہ بھی پاکستانی قوم کی آواز ہے خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے آبی دہشت گردی میں ملوث رہا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لاہور سے مزید