لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلویز کا ڈیجیٹل سنٹرل کنٹرول آفس جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے، جس سے ریلوے آپریشنز کی نگرانی اور نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس کنٹرول آفس کے قیام کا مقصد ٹرینوں کی آمد و رفت، سکیورٹی اور شیڈولنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی پیر کے روز نئے ریزرویشن آفس اور ڈیجیٹل کنٹرول آفس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔