لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل نشتر کا دورہ کر کے شما کالونی اور کماہاں لدھڑ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اور انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے روہی نالہ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو فیلڈ دورے کے دوران تعمیراتی معیار اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ لی۔ انہوں نے شما کالونی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد شہریوں کی زندگیوں میں آسانی لانا ہے، اس لیے تعمیراتی مقامات پر حفاظتی پروٹوکولز اور بیریکیڈز کی تنصیب میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔