لاہور(خصوصی رپورٹر)آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور برادرانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ آئندہ ماہ باکو میں ہونیوالے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو مدعو کیا۔ آذر بائیجان کے سفیر نے گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کا منفرد منصوبہ قابل ستائش ہے۔ پنجاب میں کم آمدن والے خاندانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔