• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ بدترین دہشتگردی، شجاع الدین شیخ

لاہور (خبرنگار) سرکاری سرپرستی میں ناجائز صہیونی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ مسلم ممالک کا مسجدِ اقصیٰ میں صہیونیوں کے اسرائیلی جھنڈا گاڑنے کی محض مذمت کر دینا ناکافی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان کہ اُسے دوبارہ جنگ کے لیے گرین سگنل کا انتظار ہے انتہائی معنی خیز ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر ساری دنیا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے جب کہ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نہ صرف غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کُشی جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ لبنان میں بھی مسلسل بمباری کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید