دیر لوئر(آئی این پی) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا ہوکر شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والی سارہ مشیل لینا اپنے سوشل میڈیا دوست کے پیچھے خیبرپختونخوا کے علاقے تیمرگرہ، دیر لوئر پہنچ گئی جہاں دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کر لی۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی جو وقت کے ساتھ گہرے تعلق میں تبدیل ہو گئی۔